سری نگر،8جون:
جنوبی ضلع پلوامہ کے بارسو اونتی پورہ میں ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بارسو اونتی پورہ میں چند مقامی افراد نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہاکہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قریبی صحت مرکز منتقل کیا۔
پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ متوفی کے بارے میں اگر کسی کوئی علمیت ہے تو وہ نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں۔