سری نگر، 8 جون:
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور کے بابا رضا علاقے میں جمعرات کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا جبکہ محکمہ فائر اینڈ ایمجرجنسی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے بابا رضا علاقے میں جمعرات کی صبح ایک رہائشی مکان میں آگ بھڑکی۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں مکان مکمل طور پر خاکستر ہوا جبکہ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران دو فائر فائیٹرس بھی زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت علی محمد اور خضر محمد کے بطور کی گئی ہے جنہیں علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔
