سری نگر/جنوبی ضلع کولگام کے کھڈونی بائی پاس کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے معمر خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق کھڈونی بائی پاس کے نزدیک اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک نامعلوم گاڑی نے خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔
متوفی کی شناخت کلثوم بانو زوجہ عبدالغنی ہجام ساکن گاسی پورہ لارم کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔