سرینگر // امسال ریکارڈ تعداد میں 9لاکھ امرناتھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے کی بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ امرناتھ یاترا کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جس میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ یاتریوں کی رپائش میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ انتظامیہ امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے پوری طر ح سے تیار ہے اور یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات بہم رکھنے کیلئے تمام خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا ”ہم نے یاترا کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں خاص طور پر صفائی اور ستھرائی کا مکمل انتظام کیا گیا ہے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے کافی انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے اور اہم مقامات پر لائٹس نصب کی جا چکی ہے جبکہ یاتریوں کیلئے رہائش میں اضافہ ہوا ہے ۔
صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ اس سال انتظامیہ کو یقین ہے کہ ریکارڈ تعداد میں یاترا کیلئے یاتری آئیں گے جن کی رہائش کیلئے جگہ بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ انمہوں نے کہا کہ اس سال ہم 75000 یاتریوں کو جگہ دے سکتے ہیں اور ہم توقع کر رہے ہیں کہ 9 لاکھ یاتری گھپا کا درشن کرنے کیلئے آئیں گے ۔ وجے کمار بدھوری نے کہا کہ یاتری ہمارے مہمان ہے اور یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے ہمیشہ کشمیری عوام نے مکمل تعاون کیا ہے اور اس سال بھی ہمیں توقع ہے کہ یاترا کی مہمان نوازای میں کشمیر یوں کا اہم رول رہے گا ۔