سری نگر، 10 جون :
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
بتادیں کہ قومی شاہراہ پر جمعہ کے روز مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک بند رہا تھا۔
ٹریفک حکام نے بتایا: ‘قومی شاہراہ پر مرمتی کام کے بعد دوطرفہ مسافر بردار ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے لوگوں سے لین ڈسپلین برقرار رکھنے کی تاکید کی جاتی ہے’۔
دریں اثنا سری نگر – لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کئے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔