جموں 10 جون :
ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ جموں و کشمیر مسٹر منگا شیرپا نے آج یہاں میڈیا کمپلیکس باہو پلازہ جموں میں منعقدہ ایک میٹنگ میں تمام ضلعی اطلاعاتی مراکز کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔
ڈائریکٹر موصوف نے جموں و کشمیر ڈویژنوں کے مختلف ضلعی اطلاعاتی مراکز کے کام کاج کا جائیزہ لیتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ عوام دوست پالیسیوں کو پیش کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔
آنے والی سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا 2023 کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ضلع انفارمیشن افسران جو SANJY 2023 کے یاترا کے راستے پر ہیں یعنی کٹھوعہ ، سانبہ ، جموں ، اودھمپور ، رام بن ، اننت ناگ اور گاندر بل کے ڈی آئی اوز کو ہدایت دی کہ یاتریوں کی بیداری سے متعلق تمام انتظامات کو تندہی سے انجام دیں ۔
میٹنگ میںجوائینٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر نریش کمار ، جوائینٹ ڈائریکٹر جموں اتل گپتا ، ڈپٹی ڈائریکٹر اے وی دیپک دوبے ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر جموں ڈاکٹر وکاس شرما ، انتظامی افسر رینو شرما ، اکاؤنٹ آفیسر ہتیش چودھری اور دیگر متعلقین نے ذاتی طور پر اور ورچوئل موڈ کے ذریعے شرکت کی ۔