جموں/جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرہ علاقے میں پچھلے دو روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد کی گئی ۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے نوشہرہ علاقے میں دو روز قبل 22سالہ جیت کمار ولد کستوری لال ساکن وارڈ نمبرپانچ نوشہرہ پر اسرار طورپر لاپتہ ہوا۔معلوم ہو ہے کہ بسیار تلاش کے باوجود بھی نوجوان کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر لاپتہ نوجوان کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس ٹیم نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کی۔لاپتہ نوجوان کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد ہونے کی خبر پھیلتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اتوار کی شام سیری نوشہرہ ، سندربنی روڈ پر دھرنا دیا اور احتجاجی مظاہرئے کئے۔والدین نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے اور اس کی اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہئے۔پولیس ٹیم نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے گی جس کے بعد احتجاج کرنے والے پر امن طورپر منتشر ہوئے۔