جموں، 12 جون :
جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بس اڈے کے نزدیک پیر کی علی الصبح دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں ایک پنجاب کے رہائشی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جن میں سے 2 کا تعلق پنجاب سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانبہ کے رنگون گاوں میں پیر کی علی الصبح قریب چار بجے دو گرپوں کے درمیان تصادم کے بعد فائرنگ کے واقعے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال جموں منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا ایس ایس پی سانبہ بے نام توش جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سانبہ کے رنگون گائوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔