سری نگر، 12 جون :
بارڈر سیکورٹی فوسرز (بی ایس ایف) نے سرحدی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں پیر کی صبح ایک پرانے مارٹر شیل کو بر آمد کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف کی ایک روڈ اوپنگ پارٹی نے ہندوارہ کے بھٹہ پورہ گائوں میں پیر کی صبح قریب پونے آٹھ بجے ایک پل کے نزدیک ایک دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگایا۔
پولیس ذرائع نے بتایا: ‘بی ایس ایف کی روڈ اوپننگ پارٹی نے بھٹہ پورہ میں ایک پل کے نزدیک ایک آئی ای ڈی بر آمد کرنے کی اطلاع دی’۔
انہوں نے کہا کہ قریبی تشخیص کے بعد بر آمد شدہ دھماکہ خیز مواد ایک پرانا موٹر شیل نکلا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ شیل وہاں عرصہ دراز سے پڑا ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ بعد ازاں اس شیل کو ناکارہ بنایا گیا۔