سری نگر، 12 جون:
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کے روز کپوارہ میں ظہور احمد شاہ وٹالی کے نام درج تین غیر منقولہ جائیدادیں قرق کر دیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پیر کی صبح ظہور احمد شاہ وٹالی کے نام درج ہندوارہ کے باغات پورہ اور کچھ واری میں واقع جائیدادوں کو قرق کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ قرق شدہ غیر منقولہ جائیدادوں میں 13.3 مرلہ اراضی، 8.6 مرلہ اراضی اور 10.3 مرلہ اراضی شامل ہے اور اراضی کے گرد نوٹس چسپاں کئے گئے ہیں۔
این آئی اے عدالت پٹیالہ ہائوس کورٹس کے حکم پر سال رواں کے 31 مئی کو ظہور احمد شاہ وٹالی ولد مرحوم غلام نبی شاہ وٹالی ساکن باغات سری نگر نزدیک گرد وارہ میں واقع گھر کو قرق کر دیا گیا تھا۔
بتادیں کہ سرکاری ذرائع کے مطابق این آئی اے نے ظہور احمد وٹالی ساکن باغات پورہ ہندوارہ کو سال 2017 میں ملی ٹنسی فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔