سرینگر/ 14 جون:
غیرمیعاری بچوں کے لئے دودھ فروخت کرنے پر پولیس نے صنعت نگر سرینگر میں ڈیپارٹمنٹل سٹور کوسربمہرکرکے تحقیقات شروع کردی ۔
جموںو کشمیرپولیس کی جانب سے ٹویٹ کے زریعے اس بات کاانکشاف کیاگیاکہ صنعت نگر سرینگر میں بچوں کے لئے غیرمیعاری دودھ فروخت کرنے کی شکایت ملی تھی جسکے بعدایک ڈیپارٹمنٹل سٹور کا معائنہ کیاگیا جہاں بچوں کے دودھ کوغیر معیاری پایاگیا۔
پولیس نے فوری طور حرکت میں آ کر سیکشن 7/11 کے تحت سٹور کو سربمہرکرکے دوکان مالک کے خلا ف ایف آئی آر زیرنمبر 48/2023زیردفعات 420,276,275.274,273 درج کر کے مزیدتحقیقات شروع کردی ۔
