سری نگر، 14جون:
سری نگر پولیس نے دو نابالغ طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں استاد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہولی فیتھ سکول راولپورہ میں تعینات عربی ٹیچر ستار بیگ ولد نبار بیگ ساکن گریز بانڈی پورہ حال حیدر پورہ کو دو کمسن طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ طالبات چوتھی اور پانچویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ صدر پولیس تھانہ میں استاد کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا۔دریں اثنا عوامی حلقوں نے اس بات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ قوم کے معمار ہی اگر اس طرح کے واقعات میں ملوث ہو تو یہ پوری قوم کے لئے لمحہ فکر یہ ہے اور اس کا سدباب کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُتھانے کی ضرورت ہے۔