سری نگر/جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں کورٹ کمپلیکس کے نزدیک مشکوک افراد کی نقل وحمل کو دیکھ کر پولیس نے ہوا میں چند گولیوں کے راونڈ فائر کئے اور بعد ازاں نشے کی حالت میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
بڈگام پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بدھوار شام دیر گئے کورٹ کمپلیکس بڈگام کے نزدیک معمول کے گشت کے دوران پولیس پارٹی نے ایک وگنار گاڑی دیکھی اور اس کے اندر مشکوک سرگرمی کا انہیں پتہ چلا ۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی پولیس اہلکار گاڑی کے نزدیک پہنچے تو اس میں موجود دو افراد نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے ہوا میں چند گولیوں کے راونڈ فائر کئے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں نشے میں دھت دو افراد کو دھر دبوچ کر انہیں طبی و قانونی جانچ پڑتال کے بعد باضابط طورپر حراست میں لیا گیا ہے۔