سری نگر، 18 جون :
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام میں شمالی قصبہ سوپور سے تعلق رکھنے والی مفرح مجید کی شمسی کشتی بنانے کی کاوشوں کی سراہنا کی۔انہوں کہا کہ انفرادی سطح پر کئے جانے والے ایسے چھوٹے نوعیت کے اقدام پائیدار ترقی کے سفر میں تبدیلیوں کے محرک بن جائیں گے۔
انہوں نے محکمہ اعلیٰ تعلیم اور بارہمولہ انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ مفرح مجید کو اپنا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے بھر پور مدد فراہم کریں۔بتادیں کہ شمالی قصبہ سوپور سے تعلق رکھنے والی مفرح مجید جو گریجویشن کر رہی ہیں اور ‘فزیکس’ مضمون میں کافی دسلچسپی رکھتی ہے، شمسی کشتی بنانے کے مشن پر ہیں۔ مفرح نے اپنے ایک انٹریو میں قابل تجدید توانائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: ‘میں نے ہمیشہ قابل تجدید توانائی کی طاقت کو بروئے کار لانے کا خواب دیکھا تھا