سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں عوامی خدمات میں اِنسٹی چیوٹ آف چار ٹرڈاکائونٹنٹس آف اِنڈیا ( آئی سی اے آئی ) اراکین کی 12 ریذیڈنشل میٹ سے خطاب کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِنسٹی چیوٹ آف چار ٹرڈاکائونٹنٹس آف اِنڈیا ( آئی سی اے آئی ) ممبران کے ملک کی ترقی میں ان کے تعاون کے لئے اَنمول شراکت کی سراہنا کی۔
اُنہوں نے کہا کہ اِنسٹی چیوٹ آف چار ٹرڈاکائونٹنٹس آف اِنڈیا ( آئی سی اے آئی ) نے 1949 ء میں اَپنے قیام کے بعد سے واقعی ایک طویل فاصلہ طے کیا ہے اور پالیسیوں ، حکمرانی اور کاروبار میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ اکائونٹنسی صرف بیلنس شیٹ کا معاملہ نہیں بلکہ یہ ملک کی سماجی او اِقتصادی ترقی کے لئے ایک مضبوط بنیادبھی رکھتا ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آئی سی اے آئی نے قوم کی تعمیر میں ایک مضبوط شراکت دار کے طور پر جامع ترقی سے متعلق اہم پالیسیوں کی عمل آوری میں مختلف سرکاری اِداروں اور ریگولیٹری اِداروں کی مسلسل مدد کی ہے تاکہ ہندوستان تیزی سے آگے بڑھ سکے اور معیشت مضبوط ہو۔
اُنہوں نے کہا،’’ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ہندوستان دُنیا کی پانچویں بڑی اِقتصادی طاقت کے طور پر اُبھرا ہے اور نجی اور سرکاری شعبوں میں نئی سوچ پیدا ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم نے سماجی و اِقتصادی شعبوں کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کے لئے لوگوں میں نئی قوت ِو اعتماد پیدا کیا ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ مضبوط اِقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے دُنیا کی سب سے بڑی آرگنائزیشنوں اور کمپنیوں نے ہندوستان کی صلاحت پر اعتماد کا اِظہار کیا ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ آئی سی اے آئی اِس سفر میں فعال طور پر حصہ لے رہا ہے اور بہترین عالمی معیارات قائم کرے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ اتما نر بھر بھارت کی تعمیر کا ہمارا عزم ایک نئی رفتاراِختیار کر رہاہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دیہی معیشت کو شہروں کے برابر لانے کے لئے اِصلاحات نے دیہات کی طاقت اور صلاحیت کو محسوس کیاہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی تبدیلی اور ترقی میں ہر فرد کی فلاح و بہبود کے لئے چار ٹر ڈ اکائونٹنٹس کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے کہا کہ آج چار ٹرڈ اکائونٹنٹس کا کردار صرف مالیاتی مارکیٹ کی ساکھ ، نظم و ضبط ، سرمایہ کاروں اور شیئر شراکت داروںکے اعتماد کو برقرار رکھنے تک محدود نہیں ہے بلکہ وہ ترقیاتی پروگراموں پر اخراجات کو بھی یقینی بنارہے ہیں ۔ حکومتی خزانے کی ایک ایک پائی ضرورت مند لوگوں تک پہنچنی چاہیے۔
ریذیڈنشل میٹ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ایک جامع ، شفاف ، مؤثر اور جواب دہ حکومت نظام کے قیام میں حکومت جموںوکشمیر یوٹی کی طرف سے متعارف کی گئی اِصلاحات کا اشتراک کیا۔
اُنہوں نے کہا،’’ جموںوکشمیر میں بیم امپاورمنٹ سے ہم نے عام آدمی کی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی لائی ہے ۔ ہم نے اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پروجیکٹوں پر خرچ ہونے والی ایک ایک پائی کا حساب رکھا جائے ، تفصیلات عوام کے دیکھنے کے لئے عوامی ڈومین میں رکھی جائیں اور پروجیکٹوں پر عمل درآمد آخری تاریخ کو پورا کرے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیرا عظم کی رہنمائی میں جموں وکشمیر یوٹی میں تیز رفتار ترقی نے جموںوکشمیر کے تئیں دُنیا کا نقطہ نظر بدل دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا،’’ پہلے جموںوکشمیر کو دہشت گردی کا گڈھ کہا جاتا تھا لیکن آج یہ سیاحت اور ترقی کا ہاٹ سپاٹ ہے ۔ گذشتہ برس ریکارڈ 1.88 کروڑ سیاحوں نے جموںوکشمیر کا دورہ کیا اور مجھے یقین ہے کہ اِس برس یہ 2.25 کروڑ سے تجاوز کر جائے گا۔‘‘
اُنہوں نے کہا کہ ہمارے کام کی رفتار 2019ء سے پہلے کی مدت کے مقابلے میں 10 گنا بڑھ گئی ہے ۔ سماج میں نئی اُمنگوں نے جنم لیا ہے ، نوجوانوں میں نئے عزم پیدا ہوئے ہیں اور اَمرت کال میں جموں وکشمیر ترقی کے کئی پیمانوں پر ترقی یافتہ رِیاستوں کے برابر ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِنسٹی چیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف اِنڈیا کی ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر آف ایکسی لینس کے لئے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے اور اسے جلد ہی الاٹ کیا جائے گا۔
صدر آئی سی اے آئی سی اے انکیت سنیل طلاتی نے جموںوکشمیر میں آئی سی اے آئی کے سینٹر آف ایکسیلنس کے لئے زمین کی الاٹمنٹ کے ان کے مطالبے کو پورا کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔
اِس موقعہ پر نائب صدر آئی سی اے آئی سی اے رنجیت کمار اَگر وال ، چیئر مین سی ایم ای پی ایس سی اے ( ڈاکٹر ) راج کمار ادوکیا، وائس چیئرمین سی ایم اِ ی پی ایس پروشوتم لال کھنڈ یلوال ، سیکرٹری آئی سی اے آئی سی اے ( ڈاکٹر )جے کمار ، امی جیٹ فاسٹ پریذیڈنٹ آئی سی اے آئی سی اے ( ڈاکٹر ) دیباشیس مترااور ملک بھر سے عوامی خدمت میں آئی سی اے آئی اراکین موجود تھے۔
