جموں،18جون:
جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے گیارہ گرینیڈس اور پچاس زنگ آلودہ بارودی شیلوں کو ناکارہ بنایا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سیری چھوانا علاقے میں شاہراہ کی مرمت کے دوران بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ۔
انہوں نے کہاکہ بم ڈسپوزل ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور تلاشی کے دوران گیارہ گرینیڈ اور پچاس زنگ آلودہ بارودی شیلوں کو برآمد کرکے انہیں بعد میں ناکارہ بنا کر ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا۔