سری نگر/چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا سے جموں وکشمیر یوٹی کے اسپریشنل بلاک ڈیولپمنٹ پروگرام ( اے بی ڈی پی ) کے تحت جاری کردہ درجہ بندی کے دوسرے ایڈیشن میں کیلر ( شوپیان ) ، ڈی کے مارگ( کولگام ) ، منزگام ( کولگام ) اور کشتی گڈھ ( ڈوڈہ) کے دُور دراز بلاکوں نے پہلے دس اسپریشنل بلاکوں میں اَپنی جگہ بنالی ہے ۔
اِس سے قبل چیف سیکرٹری نے پہلے پنچایت رینکنگ اور جموںوکشمیر یوٹی کے لئے ڈسٹرکٹ گڈ گورننس اِنڈکس کے تیسرے ایڈیشن کو بھی جاری کیا ہے ۔ اِس طرح پنچایت سے لے کر ضلع سطح تک ترقیاتی معیارات کا جائزہ لینے کے لئے پورا فریم ورک فراہم کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تمام متعلقہ اَفسران کی سراہنا کی جن کے تعاون سے ان کے علاقوں کو بہتر درجہ بندی حاصل ہوئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ درجہ بندی ان شعبوں کی بھی نشاندہی کرتی ہے جہاں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے ان علاقوں میں تعینات اَفسران کو تاکید کی کہ وہ اَگلی بار کامیابی حاصل کرنے والوں کے طور پر سامنے آئیں۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ درجہ بندی ہماری اَب تک کی کوششوں کے نتائج اور یہاں سے آگے کا راستہ بتاتی ہے ۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ہماری اس طرح کی منصوبہ بندی کے عمل سے آنے والے برسوں میں ہمارے زیادہ تر مسائل آسانی سے حل ہوجائیں گے۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اسے جموںوکشمیر یوٹی میں اَچھی حکمرانی کو یقینی بنانے کا ایک ذریعہ قرار دیا ۔اُنہوں نے رینکنگ کی ماہانہ نگرانی اور اَپ ڈیٹ کے لئے مستقل ڈیش بورڈ بنانے کا مشورہ دیا۔ اُنہوں نے محکمہ مکانات و شہر ی ترقی محکمہ کو آئندہ دِنوں میں بھی اِسی طرز پر ٹائون رینکنگ کرنے کی ہدایت دی۔
گذشتہ برس کے بعد دوسری بار جانچنے والے اسپریشنل بلاکوں میں ضلع سری نگر کے ہارون اور کھنموہ بلاک پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں ، کیلر ( شوپیان) تیسرے نمبر پر ، ڈی کے مارگ( کولگام) چوتھے نمبر پر ، چھتربل ( اننت ناگ ) پانچویں نمبر پر ہیں۔ جموں کے پرگوال اور سموان بلاک چھٹے اور ساتویں نمبر پر ، اری پال ( پلوامہ آٹھویں ، منزگام ( کولگام ) نویں اور کشتی گڈھ ( ڈوڈہ ) دسویں نمبرپر ہیں۔
جموںوکشمیر یوٹی کے 285 بلاکوں میں سے تمام 44 اسپریشن ل بلاکوں کا اِنتخاب کیا گیا ، ان کی پسماندگی کی بنیاد پر 21اِشاریوں کی بنیاد پر جو اِنسانی ترقی کے چار بڑے پہلوئوں یعنی غربت( 3اشارے) ، صحت و غذائیت( 6اشارے) ، تعلیم (7اِشارے ) اور بنیادی ڈھانچہ ( 5 اشارے) کا اَحاطہ کرتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک بلاک کو دئیے گئے پرامیٹروں می کامیابی حاصل کرنے کے لئے ایک کروڑ روپے کی مالی اِمداد فراہم کی گئی۔
اسپریشنل پنچایت ڈیولپمنٹ پروگرام کی طرح اے بی ڈی پی حکومت جموںوکشمیر کا ایک اہم اقدام ہے جو گذشتہ برس اسپریشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کی مشابہت پر اُٹھایا گیا تھا۔ اے بی ڈی پی ڈیش بورڈ کو نگرانی کے مقصد کے لئے 49 کلیدی کارکردگی کے اِشارے پر مبنی 61 ڈیٹا پوائنٹس پر ان 44اسپریشنل بلاکوں کی پیش رفت کی نگرانی کے لئے تیار کیا گیا تھا۔
فہرست میں سب سے نیچے کے 10 بلاکوں میں فہرست کے نیچے مونگری ( اودھمپور ) شامل ہے ۔اِس کے اوپر کی ترتیب میں دیگر میں چسانہ ( رِیاسی ) ، منکوٹ ( پونچھ ) دودوبسنت گڈھ ( اودھمپور ) ، جی جے باگلی ( رِیاسی ) ، وروان ( کشتواڑ ) ، ڈوگئین (کٹھوعہ) ، گنڈی دھرم ( رام بن ) ، مہور ( رِیاسی) ، تُلیل ( بانڈی پورہ ) شامل ہیں اور مروہ ( کشتواڑ ) جموں وکشمیر جموںوکشمیر یوٹی کے ان 44 پسماندہ بلاکوں میں 34 ویں نمبر پر ہیں۔
یہ ریکنکنگ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تمام اِنتظامی سیکرٹریوں ، ضلع ترقیاتی کمشنر وں ، منصوبہ بندی ، مالیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کی موجودگی میں جاری کی ۔
