سری نگر/معیاری صحت کی دیکھ بھال کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ایک اہم فیصلے میں، انتظامی کونسل (اے سی) نے آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا کی قیادت میں میٹنگ کی جس میں بڈگام کے ریشی پورہ میں 125 بستروں پر مشتمل اسپتال کی تعمیر کے لیے اراضی کی منتقلی کو منظوری دی گئی۔
راجیو رائے بھٹناگر، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر؛ ڈاکٹر ارون کمار مہتا، چیف سکریٹری، جموں و کشمیر اور مندیپ کمار بھنڈاری، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نے میٹنگ میں شرکت کی۔انتظامی کونسل نے ریشی پورہ، بڈگام میں واقع 71 کنال اراضی محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے حق میں 125 بستروں والے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعمیر کے لیے منتقل کرنے کی منظوری دی۔آنے والا ہسپتال علاقے میں عوام کے لیے صحت کی دیکھ بھال کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہنر مند/طبی پریکٹیشنرز کو مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔