سری نگر/شیر کشمیر اِنٹر نیشنل کانفرنس سینٹر ( ایس کے آئی سی سی ) میں 23؍ جون سے شروع ہونے والے ’’ وتستا کلچرل فیسٹول ‘‘ کے حوالے سے پیشگی ثقافتی تقریبات کا سلسلہ آج بھی سری نگر کے مختلف مقامات پر جاری رہا ۔ ان رنگا رنگ ترقیات میں فن کاروں نے دل موہ لینے والی اَپنی پرفارمنس سے سامعین کو محظوظ کیا۔
دریائے جہلم کے قدیم ویدک نام سے منسوب اِس عظیم الشان تقریب کا اِنعقاد مرکزی وزارت ثقافت کے اہتمام سے نارتھ زون کلچر سینٹر پٹیالہ کے ذریعے کیا جارہا ہے اور اس کا مقصد ’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘ کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’ ایک بھارت شریشٹھ بھارت ‘‘ ( ایک ہندوستان ، عظیم ہندوستان )کے ویژن کو تقویت پہنچانا ہے۔
فیسٹوں کے تین پروگراموں کی سیریز میں یہ آخری ہے ۔ اس سے قبل یہ فیسٹول چنئی ( تامل ناڈو) اور پونے ( مہاراشٹرا) میں منعقد کیا گیا تھا ۔ اَب یہ خوبصورت فیسٹول سری نگر کے دِلکش شہر میں اَپنے اِختتام کو پہنچ رہا ہے جس میں ملک کے مختلف خطوں سے متنوع ثقافتی جزیات گھل مل جائیں گے۔
سری نگر میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول شالیمار، گرلز ہائیر سکینڈری سکول نشاط، گرلز ہائیر سکینڈری سکول راجباغ اور وومن کالج گرائونڈ میں رنگا رنگ تقریبات کا اِنعقاد کیا گیا جن میں معروف فن کاروں کے ساتھ ساتھ اُبھرتے ہوئے نوجوان فن کاروں نے اَپنے فنکارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر کے مسحور کیا۔
اِن تقریبات میں شرکأ نے خوبصورت لوک گیتوں اور رقصد اور دل موہ لینے والے مقامی ڈراموں کی پرفارمنس کو والہانہ طورپر سراہا۔ فن کاروں نے بانڈہ پاتھر، گجری ، دمبالی ، بچہ نغمہ ، روف جیسے روایتی فنون کا مظاہرہ کر کے لوگوں کو دِل موہ لیا۔
رشیکاکول اینڈ گروپ کی دِلفریب پرفارمنس نے سامعین کو محظوظ کیا اور ان کے دِلوں پر دیر پا نقوش چھوڑ دئیے ۔ اِس گروپ کی جانب سے دِلکش پرزنٹیشن کو سامعین نے خوب سراہا۔
