سری نگر، 22 جون: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ جمعہ کے روز مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔
ایس ایس پی ٹریفک پولیس رام بن کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری کے مطابق ناشری ٹنل سے نویوگ ٹنل بانہال کے درمیان اہم مرمتی کام کے پیش نظر قومی شاہراہ پر 23 جون یعنی جمعہ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند رہے گی۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ قومی شاہراہ پر کسی بھی گاڑی سوائے میڈیکل ایمر جنسی کے، کو جمعہ کی صبح 6 بجے سے ہفتے کی صبح 6 بجے تک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔