شوپیاں/ چیف ایجوکیشن آفس شوپیاں کی طرف سے نیٹ 2023، جماعت 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو نوازنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر شوپیاں، فضل للحسیب اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کے ساتھ محکمہ تعلیم کے افسران نے بھی شرکت کی۔ڈی سی نے چیف ایجوکیشن آفیسر شوپیاں، محمد مشتاق کے ساتھ مل کر طلباء کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے تحریکی تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ ابتدائی زندگی میں ایک خاص مقصد کا تعین کریں اور اس کے حصول کے لیے تیاری کریں۔ ڈی سی نے مزید کہا کہ عزم، محنت اور سکون کامیابی کا راز ہے۔انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ محنت جاری رکھیں، اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور آگے کی کامیاب زندگی کے لیے اسے صحیح سمت میں استعمال کریں۔