سری نگر/ سکریٹری، نیشنل اسپورٹس کلب سری نگر (این ایس سی ایس) راجہ غلام نبی وانی نے بتایا کہ 10ویں آل انڈیا نیشنل چیمپئنز ٹرافی ہاکی 2023 انجینئرنگ کی جانب سے ہاکی ٹرف کے حوالے ہوتے ہی جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔
سکریٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر کی چھ ٹیمیں اور ملک کے دیگر حصوں سے چار ٹیمیں اس میگا ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولو گراؤنڈ، امر سنگھ کالج سری نگر اور پلوامہ، کشمیر جیسے مقامات پر 19 سال کے طویل وقفے کے بعد منعقد ہونے والے اس باوقار ٹورنامنٹ میں دو بین الاقوامی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔
نیشنل سپورٹس کلب کے ایک اور ممبر نے کہا کہ ایونٹ کو نیشنل میڈیا کے تمام معروف چینلز لائیو ٹیلی کاسٹ کریں گے اور بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بھی ایونٹ کو کور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ یہ میگا ٹورنامنٹ یقینی طور پر جموں و کشمیر کے ہاکی کے شائقین کے لیے آگے کی راہ ہموار کرے گا۔
