سری نگر/ ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے جمعہ کو کہا کہ اسکولوں اور کالجوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان اتوار کے بعد کیا جائے گا۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق جمعہ کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، بیدھوری نے کہا کہ حکومت موسم کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور جلد ہی گرمیوں کی تعطیلات پر غور کرے گی۔
ڈویژنل کمشنر کا کہنا ہے کہ اگر اتوار کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ موسم ٹھیک نہیں ہے تو ہم بات چیت کریں گے اور اسی کے مطابق کشمیر ڈویڑن کے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔لال چوک میں کام مکمل ہونے کے بارے میں پوچھنے پر، بیدھوری نے کہا، “ہم نے 30جون کی ٹائم لائن مقرر کی تھی لیکن اب آپ 15 جولائی تک مختلف لال چوک دیکھیں گے۔