سری نگر، 24 جون:
برین نشاط کے لوگوں بالخصوص والدین نے گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول نشاط کے پرنسل کو ٹرانسفر نہ کرنے کی پر زور مانگ کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ پرنسپل کی قیادت میں یہ ہائیر سکنڈری نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں کار کر دگی کا مظاہرہ کر رہی ہے بلکہ دیگر شعبوں میں بھی ترقی کے منازل طے کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں اساتذہ، ماسٹروں اور پرنسپل صاحبان کی ٹرانسفر کے لئے سالانہ ٹرانسفر مہم شروع کی ہے جو ایک اچھی پہل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکن اس مہم سے تعلیمی اداروں میں جاری تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونی چاہئے۔
والدین کا کہنا تھا کہ ہائیر سکنڈری نشاط میں تعینات پرنسپل کو اگر ٹرانسفر کیا گیا تو ایک بڑے تعمیراتی پروجیکٹ کا کام متاثر ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موصوف پرنسپل اسکول کی ہمہ گیر ترقی کے لئے سخت جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر متعلقہ افسراں سے اپیل کی کہ وہ موصوف پرنسپل کو ٹرانسفر نہ کریں۔