سری نگر/جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بٹہ مالو بس اسٹینڈ میں پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ ملی ٹینٹ معاون کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے چار پرفیوم آئی ای ڈیز برآمد کی ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر پولیس نے بٹہ مالو بس اسٹینڈ سے ایک ملی ٹینٹ معاون جس کی شناخت یاسر احمد یتو ولد عبدالرشید ایتو ساکن گلشن آباد کیموہ کے بطور ہوئی کی کی گرفتاری عمل میں لائی ۔انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے چار پرفیوم آئی ای ڈیز برآمد کرکے ضبط کی گئیں۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
