سری نگر،2 جولائی: محکمہ موسمیات نے کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرمی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران کہیں کہیں پر ہلکی بارشیں ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے پانچ سے سات جولائی تک درمیانی درجے کی بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 18.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 16.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔