سری نگر/ جموں و کشمیر اور لداخ میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے 677 نئے پیٹرول پمپس قائم کیے جائیں گے۔یہ فیصلہ ملک میں تیزی سے ایندھن کی بڑھتی مانگ کو مد نظر لیا گیا ہے ۔ٹی ای این کے مطابق ہندوستان کی ، سرکردہ PSU آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل جموں اور کشمیر میں 643 نئے فیول اسٹیشنوں کے ساتھ 677 نئے پیٹرول پمپس قائم کریں گی۔ 643 نئے پیٹرول پمپس میں سے 342 جموں اور 301 کشمیر میں قائم کیے جائیں گے۔
لداخ میں کل 34 نئے فیول اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔اس وقت جموں و کشمیر میں 646 فیول اسٹیشن ہیں اور لداخ میں 32 پٹرول پمپ ہیں۔یہ توسیع ابھرتی ہوئی منڈیوں جیسے شہری علاقوں،نئی شاہراہوں، زرعی حصوںاور دیہی اور دور دراز کے علاقوں کی ضروریات کو پورا کرے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ معیاری پٹرولیم مصنوعات دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو آسانی سے دستیاب ہوں۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ توسیع کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی ہے۔دریں اثنا، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اشتہارات جاری کیے ہیں جن میں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جو صارف دوست آن لائن ایپلی کیشنز کے ذریعے پیٹرول پمپس قائم کرنا چاہتے ہیں۔
