سری نگر،2 جولائی: سری نگر بین الاقوامی ہوا ئی اڈے پر سامان کی تلاشی کی خاطر مزید تین ایکسرے مشینیں نصب کی گئی ہیں تاکہ ہوائی سفر کرنے والوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈائریکٹر ائر پورٹ جاوید احمد نے بتایا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر سامان کی تلاشی کے لئے مزید تین اضافی ایکسرے مشینیں ڈراب گیٹ پر شامل کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس دس ایکسرے مشینیں ہیں جو جلدازجلد سامان اور گاڑیوں کی تلاشی میں مدد فراہم کرئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈراپ گیٹ پر اب گاڑیوں کو قطاروں میں نہیں رہنا پڑے گا بلکہ اب تلاشی کا کام بہت تیزی سے ہوگا جس سے مسافروں کو بھی آسانی ہوگی ۔
بتادیں کہ سری نگر ہوائی اڈے پر مسافروں اور گاڑیو ں کی تلاشی کے دوران کافی وقت صرف ہوتا تھا۔
