واشنگٹن: ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے صارفین کی جانب سے روزانہ پڑھے جانے والے ٹویٹس کی تعداد کو اپڈیٹ کرکے 10 ہزار کر دیا ہے۔ ایلون مسک نے ہفتہ کو کہا کہ اے آئی کرنے والی تقریباً ہر کمپنی بڑی مقدار میں ڈیٹا کو اسکریپ کر رہی ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ڈیٹا اسکریپنگ اور سسٹم میں ہیرا پھیری کی انتہائی سطح سے نمٹنے کے لیے ہم نے درج ذیل عارضی حدود کو نافذ کیا ہے۔ تصدیق شدہ اکاؤنٹس روزانہ 6000 پوسٹس پڑھنے تک محدود ہیں۔ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس روزانہ 600 پوسٹس تک محدود ہیں۔ نئے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس روزانہ 300 تک محدود ہیں۔
