سرینگر//گرمی کی شد ید لہر اور عام تعطیل کے بیچ اتوار کے روز وادی کے تمام سیاحتی مراکز پر مقامی و غیر مقامی سیاحوں کا بھاری رش دیکھنے کو ملا جبکہ وادی کے شمال و جنوب سے مقامی کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بھاری تعداد نے صحت افزا مقامات کی سیر کرکے لطف اندوز ہوئے۔
وادی کشمیر میں جاری گرمی کی شدید لہر اور اتوار کی چھٹی کے روز وادی کشمیر کے شمال و جنوب سے لوگوں اور اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا سیلاب سیاحتی مقامات پر اْمڑ آیا اور وادی کشمیر کے تمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کا بھاری رش دیکھنے کو ملا۔اتوارکی اعلیٰ صبح سے ہی مختلف علاقوں سے مقامی لوگ چھوٹی بڑی مسافر گاڑیوں ، بسوں میں الگ الگ سیاحتی مقامات کی طرف جاتے نظر آئے۔ سٹی رپورٹر نے کے مطابق ڈل جھیل کے کنارے واقع مشہور و تاریخی مغل باغات میں بھی سینکڑوں نظر آئے جبکہ اس حوالے سے ان باغات میں غیر معمولی بھیڑ نظر آئی۔
اْدھر نمائندے کے مطابق پہلگام ، سونہ مرگ، گلمرگ ، یوس مرگ ، ویری ناگ، ککر ناگ اور اچھہ بل جیسے مشہور سیاحتی مقامات میں بھی منگل کو غیر معمولی رش رہا اور ان مقامات میں سینکڑوں بچوں نے لطف لیا۔
نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے بتایا کہ وادی کشمیر میں شدید گرمی کی لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے اتوار یعنی چھٹی کے روز سیاحتی مراکز کی سرو تفریح کا من بنا کر ان صحت افزا مقامات کی سیر کی۔جنوبی کشمیر کے مشہور و معروف سیاحتی مرکز پہلگا م سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سے سیاحوں کی بھاری تعداد دیکھنے کو ملی جن میں مقامی سیاحوں کے علاوہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی کافی تعداد شامل تھی۔