سری نگر/جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ کانیرا پارک میں ہفتے کی شام کو نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے کیس درج کرکے حملہ آور کی تلاش شروع کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام کو چاڈورہ کے کانیرا پارک میں نامعلوم افراد نے 19سالہ مومن احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن دریگام پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اس کی مستحکم بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ہفتے کی شام کو چاڈورہ کے کانیرا پارک میں نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حملہ آور کی شناخت کی خاطر تحقیقات شروع کی گئی ہے اور بہت جلد اس کو سلاخوں کے پپیچھے دھکیل دیا جائے گا۔
مذکورہ آفیسر نے بتایا کہ اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 127زیر دفعہ 307کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔بتادیں کہ 30جون کو گنج بخش پارک نوہٹہ میں بھی نوجوان کے سر پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا تھا۔
پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر حملہ آور کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔وادی کشمیر میں پچھلے کچھ مہینوں سے چھرا زنی کے مسلسل واقعات رونما ہو رہے ہیں اور ان واقعات کی روک تھام کی خاطر سماج کے ہر فرد کو آگے آنا چاہئے ۔