جموں :شری امر ناتھ یاترا کے لئے بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ سے یاتریوں کا کشمیر میں واقع دو بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہونے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے اور یاتریوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ، جموں سے منگل کی صبح 6 ہزار 5 سو 97 یاتریوں پر مشتمل ایک اور جھتہ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ یہ یاتری 253 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہو گئے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ان میں سے 2 ہزار 1 سو 2 یاتری بالتل بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے جن میں 1681 مرد، 421 خواتین، 18 بچے اور 2 سادھو شامل تھے۔ جبکہ پہلگام بیس کیمپ کی طرف 4 ہزار 4 سو 75 یاتری روانہ ہوئے جن میں 3294 مرد، 1008 خواتین، 15 بچے، 149 سادھو اور 9 سادھویں شامل تھیں۔