سرینگر:میڈیکل ڈاکٹر سے بنے بیوروکریٹ شاہ فیصل نے منگل کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’آئین کی شق (دفعہ 370) ایک تاریخ ہے اور اب پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا ہے۔‘‘ شاہ فیصل کا یہ تبصرہ دفعہ 370 کی منسوخی سے متعلق سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے ذریعے سماعت سے کچھ دن پہلے سامنے آیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں فیصل نے کہا: ’’(دفعہ) 370 میرے جیسے متعدد کشمیریوں کے لیے ماضی کا ایک حصہ ہے۔ جہلم اور گنگا اب ایک عظیم اور بہتر مقصد کے لیے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بحر ہند میں ضم ہو گئے ہیں۔ اب (اس دفعہ 370کی منسوخی سے) پیچھے ہٹنے کی کوئی صورت نہیں ہے، صرف آگے بڑھنا ہے۔‘‘