جموں، 6جولائی:
جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار نے سروس رائفل سے گولیاں چلا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز سانبہ کے سرحدی علاقے میں بارڈر آوٹ پوسٹ پر تعینات بی ایس ایف اہلکار نے خود پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس تعینات اہلکاروں نے بی ایس ایف جوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت نریش کمار کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی-