جموں، 10 جولائی: جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم نے پیر کی صبح دریائے راوی میں پھنسے 4 افراد کو بچاکر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ لکھن پور میں پیپر مل کے نزدیک دریائے راوی میں اتوار کی شام سے 4 افراد پھنسے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور بچائو کارروائیاں شروع کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رسیوں اور کشتیوں کو استعمال کرکے ان چار افراد کو بچالیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کے روز ضلع کے مختلف حصوں میں سیلابی ریلوں میں پھنسے کم سے کم 59 افراد کو بچا لیا گیا۔
