سری نگر،10جولائی : جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کمڈلان علاقے میں پیر کو ایک شخص کی نالے میں غرقاب ہونے سے موت واقع ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے کمڈلان علاقے میں پیر کو ایک شخص اپنے گھر کے نزدیک ہی ایک نالے میں ڈوب گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ واقعے کے فوراً بعد اس شخص کو نالے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت جاوید احمد نائیکو ولد عبدالغنی نائیکو ساکن کمڈلان کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔
