• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جے کے ایل ایف سے وابستہ دس سابق ملی ٹینٹ اور کچھ حریت ممبران گرفتار: پولیس

Online Editor by Online Editor
2023-07-11
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے: پولیس
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حریت کانفرنس اور کالعدم تنظیم جے کے ایل ایف سے وابستہ دس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ گرفتار شدگان حریت کانفرنس اور جے کے ایل ایف کو پھر سے فعال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کالعدم تنظیم جے کے ایل اور حریت کانفرنس کو پھر سے فعال کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث دس افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف 23/2023زیر دفعات 10,13یو اے پی اے ایکٹ اور 121Aآئی پی سی کے تحت کوٹھی باغ پولیس تھانے میں کیس درج کیا گیا ۔
انہوں نے کہاکہ گرفتار شدگان اور دوسرے افراد پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کی ہدایت پر حریت اور جے کے ایل ایف کو پھر سے بحال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ان کے مطابق یہ میٹنگ کالعدم تنظیموں کے احیا کی خاطر ایک واضح کوشش تھی۔موصوف ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ افراد بیرون ملک مقیم اداروں سے رابطے میں تھے، ان میں سے کچھ ایسے گروپوں کے ممبر تھے جو علیحدگی پسندی کا پرچار کرتے ہیں جیسے کہ کشمیر گلوبل کونسل جس کی سربراہی فاروق صدیقی اور جے کے ایل ایف کے راجہ مظفر کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سری نگر میں جو یہ میٹنگ منعقد ہوئی اس کا بنیادی ایجنڈا کالعدم تنظیم جے کے ایل ایف اور حریت کے احیاءکی حکمت عملی پر بات کرنا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ پوچھ تاچھ کے دوران منکشف ہوا کہ اسی طرح کی ایک میٹنگ 13جون 2023 کو منعقد ہوئی تھی جس میں گرفتار شدگان میں سے زیادہ تر افراد نے شرکت کی تھی۔
موصوف ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت محمد یاسین بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن نگین باغ سری نگر، محمد رفیق پہلو ولد غلام حسن ساکن نٹی پورہ ، شمس الدین رحمانی ولد عامر احمد ساکن لالبازار سری نگر، جہانگیر احمدبٹ ولد عبدالغںی بٹ ساکن بوٹینگو سوپور، خورشید احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن راولپورہ سری نگر، شبیر احمد ڈر ولد غلام نبی ساکن بادام واری سوپور ، سجاد حسین گل ولد عبدالحمید ساکن پانتھ چوک سری نگر، فردوس احمد شاہ ولد علی محمد ساکن آبی گذر سری نگر، پرے حسن فردوس ولد عبدالرشید ساکن لاوے پورہ سری نگر ، سہیل احمد میر ولد عبدالسلام ساکن پیر باغ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے مار کاروائیاں

Next Post

سری نگر – جموں قومی شاہراہ مسلسل بند، مغل روڈ پر ٹریفک جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
جموں سرینگر قومی شاہراہ کے بار بار بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

سری نگر – جموں قومی شاہراہ مسلسل بند، مغل روڈ پر ٹریفک جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan