پلوامہ: قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ضلع پلوامہ سمیت وادی کے باقی اضلاع میں چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔ یہ چھاپہ مار کاروائیاں آج صبح سے ہی شروع ہوئے جو ابھی بھی جاری ہے۔ ضلع پلوامہ کے ڈلی پورہ میں بھی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی انجام دی جارہی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ ضلع پلوامہ کے ڈلی پورہ علاقے میں شبیر احمد ملک کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شبیر احمد بطور مزدور کام کرتا ہے۔ جہاں پر این آئی اے کی ٹیم موجود ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی یہ چھاپہ مار کارروائی پولیس اور سی آر پی کی مدد سے انجام دی رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ این آئی اے عسکریت پسندی کے معاملات کے سلسلے میں چھاپہ مار کاروائیاں وادی بھر میں انجام دے رہے ہیں۔ یہ چھاپہ مار کارروائی ابھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ قومی تحقیقاتی ایجنسی، ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اور جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف مشترکہ طور پر چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی گئیں ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ٹیرر فنڈنگ اور دیگر معاملات میں چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی گئیں ہیں۔ اور ایجنسی کی جانب سے اس ضمن میں مختلف حریت رہنماؤں کی املاک کو منسلک بھی کیا گیا تھا۔
