سری نگر، 11 جولائی:
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منگل کو ایک شخص کی چلتی ٹرین کی زد میں آنے سے موت واقع ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ سے بانہال جا نے والی ٹرین نے اننت ناگ اور سدورا سیکشن کے درمیان ایک شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ متوفی جس کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے بظاہر غیر مقامی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔
