سری نگر، 11 جولائی: جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے منگل کی صبح کشتواڑ میں پاکستان سے کام کرنے والے مشتبہ جنگجوئوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے ضلع کشتواڑ کے چھاترو تحصیل کے رہلتھل گائوں میں مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ان مشتبہ جنگجوئوں کے گھروں پر مارے جا رہے ہیں جو پاکستان بھاگ گئے ہیں اور وہیں سے کام کر رہے ہیں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔