سرینگر/چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج پورے یو نین ٹیریٹری میں پرائمری ایگریکلچرل کوآپریٹیو سوسائٹیز ( پی اے سی ایس) کی شناخت اور اس کے قیام کا جائزہ لیا۔اجلاس میں کمشنر سیکرٹری، آئی ٹی؛ کمشنر سیکرٹری، کوآپریٹیو؛ ڈی سی، کٹھوعہ؛ رجسٹرار، کوآپریٹو سوسائٹیز؛ ڈائریکٹر، صنعت و تجارت، کشمیر/جموں، نوڈل آفیسر، پردھان منتری جن اوشدی کیندرز؛ نابارڈ کے نمائندے کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
میٹنگ کے دوران، ڈاکٹر مہتا نے جموںوکشمیر میں پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز ( پی اے سی ایس) کی موجودہ صورتحال اور جموںو کشمیر میں ان کے مجموعی کردار اور کام کاج کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ان سوسائٹیوں کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ بنانے کے لیے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی خریداری کے لیے تمام تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کو کہا۔ انہوں نے مطلوبہ نتائج کو حاصل کرنے کے مقصد سے تصریحات کے ساتھ ہارڈ ویئر کی خریداری پر زور دیا۔پی ایم جن اوشدھی کیندروں کے تحت سستی میڈیکل اسٹور قائم کرنے کے لیے پی اے سی ایس کی نشاندہی کے بارے میں، چیف سکریٹری نے جلد از جلد ان کے قیام کو تیز کرنے کو کہا۔ انہوں نے انہیں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کے احاطے میں یا ان کے قریب رہنے کے لیے کہا۔
انہوں نے نئی دکانوں کے لیے جگہوں کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے کے لیے مختلف جن آشدی کیندروں سے ادویات کی خریداری کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی۔ یونین ٹیریٹوری میں اناج ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کا جائزہ لیتے ہوئے، چیف سکریٹری نے مشورہ دیا کہ اس کے مقام کو ایسی جگہ پر رکھا جائے جو اسٹیک ہولڈرز کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہو۔ انہوں نے محکمہ کوآپریٹو سے کہا کہ وہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرے تاکہ اس مقصد کے لیے موزوں ترین زمین کی نشاندہی کی جا سکے۔انہوں نے یو ٹی سطح اور ضلع سطح کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کمیٹی کے باقاعدہ اجلاسوں کے انعقاد پر بھی زور دیا۔ انہوں نے تمام پی اے سی ایس کے لیے ماڈل بائی لاز کو اپنانے کو مکمل کرنے اور حکومت ہند کو اطلاع دینے کے لیے کہا۔
کمشنر سکریٹری، کوآپریٹیو، یاشا مدگل نے میٹنگ کو بتایا کہ پی اے سی ایس کی مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کے تحت کمپیوٹرائزیشن کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ٹی میں کمپیوٹرائزیشن کے لیے کل 537 پی اے سی ایس کی سفارش کی گئی ہے جس کے لیے حکومت ہند نے کمپیوٹر ہارڈ ویئر کی خریداری کے مقصد کے لیے 5.25 کروڑ روپے کی پہلی قسط منظور کی ہے۔انہوں نے میٹنگ کو مزید بتایا کہ یو ٹی میں تقریباً 94 پی اے سی ایس کی شناخت جن اوشدھی کیندروں کے قیام کے مقصد کے لیے کی گئی ہے اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس کے لیے آن لائن درخواست دیں جیسا کہ اس کے زیر انتظام قوانین کے تحت لازمی ہے۔