سری نگر/12 ؍جولائی:صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری نےاَفسروں کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں آئندہ یوم آزادی 2023ء کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی ہے کہ مرکزی تقریب گرمائی دارالخلافہ سری نگر کے ایس کے کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگی جہاں مہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے۔
ابتداً، صوبائی کمشنر نے قومی تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز او رلائن ڈیپارٹمنٹوں کے دیگر متعلقہ اَفسروں کو ان کے کردار اور ذمہ داری کے بارے میں آگاہ کیا۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ تمام اَضلاع میں تقریب منانے کے لئے پہلے سے فول پروف اِنتظامات کئے جائیں۔میٹنگ میں سیکورٹی کے انتظامات ، ٹریفک ، سیکورٹی پاسز ، نشستوں کے اِنتظامات ، شہنائی ودان ، دفاتر کو چراغاں، پی اے ایس ، بجلی او رپانی کی فراہمی ، صفائی ، طبی سہولیات ، دعوتی کارڈ ، ثقافتی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اُنہوں نے پریڈ دستے کی تیاری کرنے کے لئے پولیس ، سی آر پی ایف ، بی ایس ایف وغیرہ کے علاوہ ڈائریکٹر کالجز ، ناظم سکولی تعلیم او راین سی سی کے اَفسران سے کہا۔جموںوکشمیر پولیس، آرمڈ ، سی آر پی ایف ، لیڈی دستے ، ہوم گارڈ ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور فارسٹ پروٹیکشن فورس کے دستے مارچ پاسٹ میں حصہ لیں گے اور ماضی کے مشق کے مطابق بینڈ کے اِنتظامات کریں گے۔
اُنہوں نے تمام اَفسروں پر زور دیا کہ وہ ضروریات کا جائزہ لینے، مارچ پاسٹ اور پرچم لہرانے کے لئے علاقے کی حد بندی اور نشاندہی کرنے کے لئے سائٹ کا دورہ کریں۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ محکمہ اطلاعات پبلک ایڈریسنگ سسٹم کی تنصیب اور اہم مقامات پر ویب کاسٹنگ کے اِنتظامات کرے گا۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے سی اِی کے پی ڈی سی ایل سے کہا کہ وہ سٹیڈیم میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور جشن تقریب کے موقعہ پر سرکاری عمارتوں پر روشنی کے اِنتظامات کریں۔
اُنہوں نے متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ وہ طلباء او رفن کاروں کے لئے قیام و طعام کے علاوہ جشن آزادی میں ان کی شرکت کے لئے اِنتظامات کریں۔مزید برآں، ایس ایس پی ٹریفک اور آر ٹی اور کشمیر سے کہا گیا کہ وہ مناسب نقشے کے ساتھ گاڑیوں او رپارکنگ کے مقامات کی منظم ٹرانسپورٹیشن کے لئے ایک منصوبہ تیار کریں۔
نیز صوبائی کمشنر نے پولیس اَفسروںسے کہا کہ وہ شرکأ اور مدعو اَفراد کو ان کی ٹرانسپورٹیشن میں سہولیت فراہم کرنے کے لئے سیکورٹی پاس جاری کریں۔سرکاری پریس سے متعلق آفیسر کو دعوتی کارڈ تیار کرنے ، ڈیزائن کرنے او رپرنٹ کرنے کو کہا گیا۔اِس کے علاوہ صوبائی کمشنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہا کہ وہ اَپنے متعلقہ اَضلاع میں جشن آزادی کے حوالے سے جائزہ میٹنگ منعقد کریں۔
میٹنگ میں ڈی آئی جی سی آر پی ایف ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر، سکولی تعلیم ، فلوری کلچر ، آر ٹی او کشمیر کے ڈائریکٹروں، آر اینڈ بی ، کے پی ڈی سی ایل کے چیف اِنجینئر ، جنرل منیجر جے اینڈ کے ایس آر ٹی سی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر، جے ڈی اِنفارمیشن اینڈ پی آر کشمیر اور پی ایچ اِی کے نمائندوں ، سکل ڈیولپمنٹ ، ایچ اینڈ پی ، فائر اینڈ ایمرجنسی ، جے کے اے سی ایل ، ایس ایم سی ، اعلیٰ تعلیم ،دُور درشن ، این سی سی ، یو اِی اِی ڈی ، آر ڈی ڈی ، گورنمنٹ پریس ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ آئی جی پولیس کشمیر ، ڈی سیز ، ایس ایس پیز ، ایس ایس پی سیکورٹی ، ایس ایس پی ٹریفک اور دیگر متعلقہ اَفراد نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔