سرینگر:13 جولائی 1931 کو جموں و کشمیر کے آخری مہاراجہ کے فوجیوں نے 22 نہتے اور معصوم کشمیریوں کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد سے 13جولائی کو کشمیر میں ’’یوم شہداء‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 1947کے بعد بھی ہر سال – خواہ منتخب حکومت ہو یا گورنر راج –
اس یوم شہداء کو حکومت و انتظامیہ کی جانب سے سرینگر کے مزار شہداء، خواجہ بازار – جہاں سبھی 22شہداء دفن ہیں – کی گلباری کی جاتی تھی جبکہ اس روز پورے جموں و کشمیر میں سرکاری تعطیل ہوا کرتی تھی۔
