سرینگر۔ 14؍جولائی:
چندریان 3 کے کامیاب لانچ پر جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہاجی نے اسرو کو مبارکباد پیش کی ہے۔ آج جیسے ہی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چندریان 3 مشن کو چند منٹ قبل آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس تقریب کو “بھارت کا سنہری لمحہ قرار دیا! “ایک ٹویٹ میں ایل جی منوج سنہا نے لکھا، “ہندوستان کا سنہری لمحہ! اور تمام سائنسدانوں کو بے مثال کارنامے اور ایک ارب سے زیادہ خوابوں کو بلند کرنے پر مبارکباد۔
چندریان ۔ 3عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں خلائی سنگ میل ہے اور یہ ایک عالمی خلائی طاقت کے طور پر ہندوستان کے عروج کی گواہی ہے۔خلائی جہاز کے لیے زمین سے چاند تک کے سفر میں تقریباً ایک ماہ لگنے کا تخمینہ ہے اور لینڈنگ 23 اگست کو متوقع ہے۔
چاند پر ایک دن زمین کے 14 دنوں کے برابر ہے۔چندریان 3، ہندوستان کا تیسرا چاند کی تلاش کا مشن، ہندوستان کو امریکہ، چین اور روس کے بعد چوتھا ملک بنائے گا، جو اپنے خلائی جہاز کو چاند کی سطح پر اتارے گا اور چاند کی سطح پر محفوظ اور سافٹ لینڈنگ کے لیے ملک کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔چندریان -3 ، اسرو کی فالو اپ کوشش ہے جب چندریان ۔2 مشن کو 2019 میں چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کے دوران چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا اور آخر کار اسے اپنے بنیادی مشن کے مقاصد میں ناکام ہونے کا تصور کیا گیا۔