پونچھ: بھارتی فوج نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر سرحدی ضلع پونچھ علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ جموں میں مقیم فوج کے دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پیر کی صبح پونچھ علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں فوج اور جموں کشمیر پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔
