سری نگر، 17 جولائی : جموں وکشمیر حکومت نے پیر کے روز مبینہ طور پر علاحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے اور ملی ٹنٹوں کے ساتھ روابط ہونے پاداش میں کشمیر یونیورسٹی کے ترجمان اور ایک پولیس اہلکار سمیت 3 سرکاری ملازموں کو ملازمت سے بر طرف کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر حکومت نے کشمیر یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز افسر (پی آر او) فہیم اسلم، محکمہ مال کے افسر مروت حسین میر اور پولیس کانسٹیبل ارشد احمد ٹھوکر کو پاکستانی جنگجو تنظیوں کے ساتھ کام کرنے، ملی ٹنٹوں کو منطقی مدد فراہم کرنے،ان کے نظریے کی پرچار کرنے، ملی ٹنٹوں کے مالی وسائل کو بڑھانے اور علاحدگی پسند ایجنڈے کو بڑھانے پر سرکاری نوکریوں برطرف کیا۔
انہوں نے کہا: ‘حکومت نے آئین ہند کے دفعہ 311 (2) (C) کو استعمال کرکے مذکورہ بالا تین سرکاری ملازموں کو پوری تحقیقات کے بعد یہ طے ہونے پر کہ یہ ملازمین پاکستان کے آئی ایس آئی اور ملی ٹنٹ تنظیوں کے ایما پر کام کر رہے تھے، کے بعد نوکریوں سے بر طرف کر دیا’۔
