سری نگر،18جولائی :
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے چھتہ بل علاقے میں لوگوں نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج کیا اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں جس وجہ سے گاڑیو ں کی آمدورفت معطل ہو کررہ گئی۔
اطلاعات کے مطابق سمارٹ میٹروں کو نصب کرنے کے خلاف پائین شہر کے چھتہ بل علاقے میں دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا جس دوران خواتین کی ایک بڑی تعداد نے محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے بتایا کہ موجودہ دور میں وہ میٹروں کے حساب سے بجلی فیس ادا کرنے سے قاصر ہے۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ علاقے میں اکثر کنبے غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزر بسر کر رہے ہیں لہذا انتظامیہ کو اس کی اور بھی توجہ مبذول کرنی چاہئے۔
ایک خاتون نے بتایا کہ حکومت ہمارے بچوں کو بھی سرکاری نوکریاں فراہم کریں ہم خوشی خوشی بجلی میٹر نصب کر نے کی اجازت دیں گے۔
