• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں تین روزہ اَمرت کلا اُتسو کا اِفتتاح کیا

مختلف ریاستوں اور یوٹیز کے نوجوان فن کاروں کو اَپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ مل رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر

Online Editor by Online Editor
2023-07-18
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں تین روزہ اَمرت کلا اُتسو کا اِفتتاح کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/18؍جولائی:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر کے ٹیگور ہال میں سنگیت ناٹک اکادمی نئی دہلی اور جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجزکے زیر اِنعقاد تین روزہ اَمرت یوا کلا اُتسو کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے کہا کہ موسیقی ، رقص اور ڈرامے کا فیسٹول ہندوستان کی آزادی کے 75سال کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں سنگیت ناٹک اکادمی اور جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز کی کوششوں کو سراہا۔
اُنہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں اور یوٹیز کے نوجوان فن کاروں کو اَپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ مل رہا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ موسیقی ، رقص ، تھیٹر محض آرٹ کی شکلیں نہیں ہیں بلکہ یہ وہ چابیاں ہیں جو زندگی کے اِمکانات کی تمام راہیں کھول دیتی ہے۔‘‘
اُنہوں نے کہا ’’ فن کار ملک کے حقیقی خزانہ اور فخر ہیں اور ان کے پاس جو دولت ہے است کسی مادی دولت کے برابرنہیں کیا جاسکتا ۔ آرٹ کی مختلف شکلوں میں کوئی وجود کی جھلک دیکھ سکتا ہے اور زندگی کے صوفیانہ راستے کا اِدراک کرسکتا ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کئی فرقوں ، رسوم و رواج ، مذہب ، ثقافت ، زبان ، سماجی نظام کو اِتحاد کی مالا میں باندھنے او ردُنیا کے کونے کونے میں اس کی خوشبو پھیلانے میں فن کاروں کی بے پناہ خدمات کا اعتراف کیا۔اُنہوں نے کہا،’’ ہماری ثقافت کی سب سے بڑی خصوصی اس کا تسلسل ہے ۔ دُنیا کی بہت سی ثقافتیں، تہذیبیں یا تو معدوم ہو چکی ہیں یا وقت کے ساتھ ساتھ کمزور ہو چکی ہیں۔تاہم تمام چیلنجوں اور حملوں کے باوجودہندوستانی ثقافت نہ صرف پروان چڑھ رہی ہے بلکہ اس کی جڑیں مضبوط ہوئی ہیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے اِفتتاحی تقریب میں ہندوستان کی بھرپور ثقافتی میراث کو نوجوان پود تک پہنچانے کے لئے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا اشتراک کیا۔اُنہوں نے کہا،’ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں اَمرت یوا کلا اُتسو سماجی کی اُمنگوں کی عکاسی کرتا ہے اور نوجوان پود کو اَمرت کال کے سفر میں ایک نئے جوش ، نئے خواب اور قوم کی تعمیر کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہماری ثقافت کی سب سے بڑی طاقت کثرت میں وحدت ہے ۔ اِس تنوع کو مضبوط کرنے کے لئے ریاستوں ، ثقافتوں ، زبانوں ، فن کاروں ، نوجوانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے وزیر اعظم نے ’’ ایک بھارت شریشٹھ بھارت ‘‘ کا مشن شروع کیا تھا۔اُنہوں نے کہا ،’’ مجھے واقعی فخر ہے کہ ملک کی مختلف ریاستیں قریب آ گئی ہیں، جغرافیائی فاصلے ختم ہو گئے ہیں اور لوگ ایک دوسرے کے کھانے کی عادات، ثقافت، زبان اور طرزِ زندگی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں کی ثقافت ایک ساتھ مل کر مضبوط، متحرک اور ناقابل یقین ہندوستان بناتی ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’ سائنس اور موسیقی کے درمیا ن ٹھیک توازن رکھنا ہوگا ، تب ہی معاشرے کا شعور کھلے گا ، تب ہی قوم ترقی کرسکے گی۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ معاشرے کا ذہن اور شعور دونوں فن سے پیدا ہوتے ہیںاور شعور شاعری، موسیقی اور فن کی مختلف شکلوں میں گہرائی تک سرایت کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشرہ چاہے کتنا ہی ترقی یافتہ کیوں نہ ہو، آرٹیفیشل انٹلی جنس ہماری زندگی کو کس حد تک متاثر کر رہی ہے، یہ فن کے بغیر نامکمل رہے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جب ایسے فن کار اُٹھتے ہیں او رامرت یوا کلا اُتسو جیسے پروگرام سے دِلوں کو جوڑنے لگتے ہیں تو ان کی سخاوت ، ان کی برداشت، ان کی انسان دوستی ، کفایت شعاری ، ایثار و قربانی اور روحانی مشق قوم کی تیز رفتار ترقی میں حصہ اداکرتی ہے اور دُنیا کی کوئی طاقت اِس طرح کے معاشرے کی خوشحالی اسے روک نہیں سکتی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے پرانے دست کاریوں جیسے نمدا کے حیاء کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں اور کاریگروں کی تربیت کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
چیئرپرسن سنگیت ناٹک اکادمی ڈاکٹر سندھیا پوریچا نے جموںوکشمیر کے فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لئے اکادمی کی کوششوں کا اشتراک کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ سنگیت ناٹک اکادمی ملک بھر میں بانڈہ پاتھر پر ورکشاپ کا اِنعقاد کرے گی۔اِس موقعہ پر ڈی آئی جی سجیت سنگھ ، سیکرٹری جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجزبھارت سنگھ منہاس ، سنگیت ناٹک اکادمی راجو داس ، معروف فن کار ، نامور شہری اور نوجوان موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف پائین شہر میں دوسرے روز بھی احتجاج

Next Post

ایل جی کی رہنمائی سے ایک ہی دن میں دو انعام

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post

ایل جی کی رہنمائی سے ایک ہی دن میں دو انعام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan