سری نگر/20؍جولائی:
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر کے منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ کی طرف سے انتظامیہ کے لئے منعقدہ ورکشاپ کے اختتامی دِن کہاہے کہ جموں و کشمیر سال 2024 ء تک ’زیرو پاورٹی‘ اور ’سب کے لئے مکان‘ کے سنگ میل کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
اِن باتوں کا اِظہار ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ایس ڈی جی کی عمل آور ی کے لئے ٹیکنالوجی کے نظام ، عمل او راِستعمال کے موضوع پراَپنے خیالات کا اِظہا رکرتے ہوئے کیا جس میں سابق مرکزی سیکرٹری کارپوریٹ افیئرس شری انوراگ گوئیل ، ایڈوائزرایس ڈی جی ، یو این ڈی پی ، مختلف اِنتظامی سیکرٹریوں اور یو این ڈی پی کے دیگر ماہرین نے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے اَپنے خطاب میں کہا کہ دیر پا ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کی تکمیل مطلوبہ ہمہ جہت ترقی کے لئے ایک عالمی فریم ورک ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جیسا کہ بحث و تمحیص کی گئی کہ ایس ڈی جیز کے مطابق بجٹ بنانے کا عمل یہاں کی بہت سی ریاستوں اور یوٹیز کے لئے فائدہ مند ثابت ہوا ہے اور جموںوکشمیر بھی مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے اس عمل کے لئے تیار ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی پی ایم اے وائی کے تحت تقریباً 1.9 لاکھ مکانات کا احاطہ کرنے کا اِرادہ رکھتا ہے اور یہ تمام بے گھر اَفراد کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر سوچھ بھارت مشن گرامین میں سرفہرست ریاستوں اور یوٹیز کی طرف بڑھ گیا ہے اور اس کا ہر گائوں اَب پلس او ڈی ایف ہے لیکن مطلوبہ نتائج تک پہنچنے اور ماڈل زُمرے میں جانے کے لئے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے پیرامیٹروں میں جموںوکشمیر یوٹی قومی اوسط سے بہت آگے ہے اور مستقبل میں ملک کی ماڈل ریاستوں اور یوٹیز میں سے ایک ہونے والاہے۔اُنہوں نے اَفراد اور اِداروں کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا تاکہ وہ ایس ڈی جی اہداف کو پورا کرنے کے لئے اَپنی سوچ کواَز سر نو ترتیب دے سکیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کا مقصد ایک متعین روڈ میپ اور بہترین ٹائم لائنز کے ساتھ ایس ڈی جی 2.0 کو اَپنے مقصد کے طور پر عملاناہے ۔ اُنہوں نے مشورہ دیا کہ یہاں سے 6ماہ ، ایک برس یا ایک دہائی کے بعد خود کو کہاں دیکھنا ہے ۔ اس بارے میں واضح خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔ اُنہوں ے جموںوکشمیر یوٹی کے لئے اگلے ماہ تک ایس ڈی جی پورٹل کو لائیو بنانے کی بھی ہدایت دی جو ہدفی اَقدامات کے لئے بروقت ڈیٹا فراہم کرے گا۔
اِس موقعہ پر اُنہوں نے شری انوراگ گوئیل کا شکریہ اَدا کیا کہ وہ افسروں کے ساتھ اَپنے خیالات او رمہارت کا اشتراک کریں تاکہ اُنہیں حکومت کو درپیش مستقبل کے چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ جموںوکشمیر کی طاقتوں اور مواقع کی روشنی میں آگے بڑھنے میں مدد کرے ۔
شری انوراگ گوئیل نے اَپنے خطاب میں ایس ڈ ی جی کو مستقبل کے لئے تیار حکمرانی کے حصول کے لئے ایک گاڑی قرار دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ اِدارہ جاتی صلاحیت کو بڑھانا اِنتظامیہ کی توجہ کا مرکز ہونا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کے ساتھ شراکت داری مستقبل کے لئے تیار جموںوکشمیر بنانے میں قابل قدر ثابت ہوسکتی ہے۔
اُنہوں نے اَپنی پرزنٹیشن میں ایسے مؤثر نظام ، عمل او رٹیکنالوجیوں پر روشنی ڈالی جو ایس ڈی جیز کے تیزی سے عملانے میں مدد کرسکتی ہیں۔ اُنہوں نے ٹیکنالوجی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کہا جو ان کے بقولِ صرف آئی ٹی ٹولز پر مبنی نہیں ہے بلکہ بدلتے وقت کے ساتھ ہم آہنگ مستقبل کی ٹیکنالوجیوں پر مبنی ہے۔
اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ جموںوکشمیر کے پاس ایس ڈی جیز کے حصول کے لئے تمام پالیسیوں کو آسانی سے عملانے کے لئے صحیح سمت اور قیادت ہے ۔ اُنہوں نے اعلیٰ سطح پر عمل درآمد کو تیز کرنے اور نگرانی کے لئے ایس ڈی جی کوآرڈی نیشن سینٹر قائم کرنے کے لئے کہا۔
یو این ڈی پی کے ماہرین ، منصوبہ بندی ، تعلیم ، صحت، صنعت اور دیگر محکموں کے ا،نتظامی سیکرٹریوں نے اَپنے کامیابیوں اور مستقبل کے رود میپ کے بارے میں متعدد پرزنٹیشن پیش کیں۔ ان سب نے جموںوکشمیر یوٹی میں ایس ڈی جیز کے نفاذ کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔