سرینگر 20جولائی:
سری نگر پولیس نے عسکری فنڈنگ کے الزام میں ایک خود ساختہ صحافی کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں پہلے ہی پانچ دیگر افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت مزمل ظہور ملک ساکن اندر گام پٹن کے طورپر ہوئی ہے۔ مزمل نے مبینہ طورپر علاقے میں عسکری سرگرمیوں کی حمایت کے لئے فنڈ حاصل کئے تھے۔ فنڈز جعلی دستاویزات اور جعلی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے بینک اکاونٹ سے رکھے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق مزمل ظہور ملک کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں ملوث پانچ دیگر افراد کو پہلے ہی حراسات میں لیا جا چکا ہے۔
